ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں کسی کی ہتک عزت یا بدنام کرنے کی کوشش پر ایک برس قید اور 5 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ استغاثہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انفارمیشن کرائم کے ارتکاب پر سخت سزا مقرر ہے۔ کسی بھی شخص کو دوسرے فرد کی تشہیر یا اطلاعات کے مختلف وسائل کے ذریعے نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔ ہر شخص کو اپنے وقار کے تحفظ کا قانونی حق حاصل ہے۔ جو شخص بھی کسی کو بدنام کرنے کے لیے ٹیکنالوجی استعمال کرے گا اس کے ساتھ آہنی ہاتھوںسے نمٹاجائے گا۔