مزید خبریں

برطانیہ: بندرگاہ پر کھڑا لگژری جہاز آتشزدگی کے باعث ڈوب گیا

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی ساحل پر کھڑے لگژری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی،جس کے باعث وہ ڈوب گیا۔ 85 فٹ اونچے جہاز میں آگ لگنے کے بعد لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔ حکام کے مطابق جہاز میں 8 ہزار لیٹر ڈیزل موجود تھا ، جس کے باعث آگ بے قابو ہوگئی۔ پولیس آگ لگنے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔