مزید خبریں

عراق: امریکی اتحادیوں کے عین الاسد ہوائی اڈے پر میزائل حملہ

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی عراق کے علاقے الانبار میں امریکی اتحادی فوجیوں کے زیر استعمال عین الاسد نامی فوجی اڈے پر میزائل داغ دیے گئے۔ میزائلوں کے پھٹنے سے کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فوجی اڈے پر 5میزائل گرے۔ واضح رہے کہ عین الاسد کا اڈا کئی بار میزائل یا ڈرون طیاروں کے ذریعے حملوں کا ہدف بن چکا ہے۔ ان حملوں کی ذمے داری غیر معروف تنظیمیں قبول کرتی چلی آئی ہیں، تاہم امریکا ان تنظیموں کا تعلق ایران نواز عراقی تنظیموں سے جوڑتا ہے۔