مزید خبریں

مالی میں امن کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے‘ اقوام متحدہ

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مالی میں سیکورٹی کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق اس سال کے پہلے 3ماہ میں فوج اور عسکریت پسندوں کے حملوں میں 500 سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں۔ مالی کی فوج نے 2000ء میں بغاوت کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ فوج نے باغیوں کے خلاف لڑائی میں سابق استعماری طاقت فرانس کے ساتھ تعاون ختم کر دیا ہے اور اس کے بجائے روسی کمپنی واگنر کے کرائے کے فوجیوں کی خدمات حاصل کی ہیں۔