مزید خبریں

امام رضا ایتھلیٹکس چمپئن شپ،پاکستان نے 5 تمغے جیت لیے

مشہد(جسارت نیوز)امام رضا انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 5 تمغے جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستانی ایتھلیٹس نے 200 اور 400 میٹر ریس کے مقابلوں میں دو نئے قومی ریکارڈ بنائے ۔ شجر عباس نے 200 میٹر میں گولڈ، محمد یاسر نے جیولن میں 74.83 میٹر تھرو سے گولڈ میڈل حاصل کیا۔منگل کو کو ایران کے شہر مشہد میں ختم ہونے والی امام رضا انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں 2 سونے، 2 چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔ایونٹ میں ایران، عراق، عمان، قطر، افغانستان، بنگلا دیش اور قازقستان کے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔پاکستان کی جانب سے شجر عباس، عبدالمعید، شروز خان اور محمد یاسر نے چیمپئن شپ میں شرکت کی۔پاکستان ایتھلیٹس چیمپئن شپ میں 200 میٹر اور 400 میٹر ریس کے مقابلوں میں دو نئے قومی ریکارڈ بنائے۔شجر عباس نے 200 میٹر میں گولڈ، محمد یاسر نے جیولن میں 74.83 میٹر تھرو سے گولڈ میڈل حاصل کیا۔شاروز اور عبدالمعید نے بالترتیب اونچی چھلانگ اور 400 میٹر ریس میں چاندی کے تمغے جیتے۔اے ایف پی کے صدر میجر جنرل محمد اکرم ساہی (ر) اور سیکرٹری جنرل محمد ظفر نے جیتنے والے ایتھلیٹس کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔پاکستانی اسکواڈ بدھ کو وطن واپس روانہ ہوگا۔