مزید خبریں

شہید محمود سلطان ٹی 10کرکٹ،تھرواریئرز کی فتح

میرپورخاص(بیورورپورٹ)شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ اسٹیڈیم میں میرپور خاص پریس کلب کے زیراہتمام کھیلے جانے والے شہید محمود سلطان چانڈیو ٹی10لیگ کرکٹ چمپئن شپ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں تھر وارئیرز نے یونائیٹڈ سلطان کو 10 وکٹوں سے شکست دی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یونائیٹڈ سلطان کی ٹیم نے 118رنز بنائے ناصر میئو نے ناٹ آئوٹ 59رنز اسکورکیے جبکہ شاکر علی نے 19رنز بنائے جواب میں تھر وارئیرز کی ٹیم نے ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کیا محمد سلیمان نے 63اور ہریش کمار نے 41رنز کی اننگ کھیلی دوسرے میچ میں شاھین مائونٹین نے عبد القادر ٹائیگرز کو 27رنز سے ہرایا پہلے کھیلتے ہوئے شاھین مائونٹین نے 116رنز بنائے علی حسن نے 33اور شانی نے 24رنز اسکور کئے عبد القادر ٹائیگرز کے عبد المعیز،قیوم پٹھان اور منظور مری نے 2,2,وکٹیں حاصل کیں جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے عبد القادر ٹائیگرز کی ٹیم 89رنز بناسکی ۔ مہمان خصوصی میرپورخاص شوگر ملز کے ایڈمن ہیڈ میجر (ر) عاطف کا تعارف چمپئن شپ آرگنائزرز بلال محمود اور فہد سلطان چانڈیو نے کھلاڑیوں سے کرایا منتظمین کی جانب سے مہمان خاص کو شیلڈ کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔