مزید خبریں

کراچی واٹربورڈ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ملازمین کیلیے ترقی آرڈر

دھابیجی(نمائندہ جسارت)پیپلز لیبر یونین واٹربورڈ کے جنرل سیکرٹری سید محسن رضا نے کہا ہے کہ وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی دلچسپی و احکامات پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں اعلی تعلیم یافتہ ملازمین جن میں ایم فل، ایم اے کامرس، فنانس، آئی ٹی، بی ای بیچلر انجینئر، بی ٹیک اور مختلف شعبوں میں DAE تین سالہ ڈپلومہ کرنے والوں کو “ون ٹائم ترقی” کے تحت ملازمین کی اعلیٰ تعلیمی قابلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے چھوٹے گریڈ سے بہتر گریڈ میں ترقیاں دینے کیلیے خصوصی طور پر احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ جس کے باعث واٹربورڈ میں گزشتہ 20سالوں سے زائد نچلی سطح کے گریڈ پر کام کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یاد رہے کہ واٹربورڈ میں آؤٹ اسٹیشن سمیت ادارے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ملازمین گزشتہ کئی سالوں سے ترقیوں سے محروم رہنے کے باعث چھوٹے گریڈ پر کام کر رہے تھے۔ وزیربلدیات و چیئرمین واٹربورڈ کے ان خصوصی احکامات پر ادارے کے تعلیم یافتہ ملازمین نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔