مزید خبریں

سکھر ،پی پی کا دفتر جماعت اسلامی باگڑ جی پہنچ گیا

سکھر (نمائندہ جسارت )پاکستان پیپلز پارٹی کے ریاض احمد جونیجو، غلام اکبر رامیجو پر مشتمل وفد نے دفتر جماعت اسلامی باگڑجی پہنچ کر امیر جماعت اسلامی باگڑجی حفیظ اللہ جمالی حافظ میرہزار لاشاری جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی تحصیل سکھر اور مقامی ذمے داران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پی پی پی کے وفد نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے الیکشن کے حوالے سے پیدا شدہ موجودہ سیاسی سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات میں حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں، جماعت اسلامی ترازو کے انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔