مزید خبریں

جھڈو: بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن

جھڈو(نمائندہ جسارت)پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن تھا،ٹاون کمیٹی جھڈو کے لیے وارڈ نمبر 11 سے نریش مالہی،چندر گجر اتی اور گومدو میگھواڑ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے کر پیپلزپارٹی کے جنرل کونسلر کے امیدوارسید امداد شاہ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا جبکہ وارڈ 8سے وہاب محمود روشن نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی فارم واپس لے کر پیپلز پارٹی کے امیدواروں ڈاڈایار محمد کی حمایت کا اعلان کردیا اور نمبر 6سے گل خاتون اور راجو حبشی نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار ممتاز کھوسو کی حمایت کا اعادہ کیا۔