مزید خبریں

عمرکوٹ: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا ایم این اے پر تشددکا نوٹس

 

عمرکوٹ(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نے میڈیاکو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے چند روز قبل عمرکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ایم این اے لال چند مالہی اور کارکنان پر پولیس تشدد، آنسو گیس اور دہشت گردی کے مقدمہ دائر ہونے کے خلاف نوٹس لے لیا۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محسن عزیز نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ کمیٹی کی میٹنگ میں ڈی آئی جی میرپور خاص اور ایس ایس پی عمرکوٹ کی حاضری یقینی بنائی جائے۔