مزید خبریں

ماتلی،ووکیشنل اسکول کی نئی عمارت کا تعمیرات کام شروع ہوگیا

ماتلی(نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ سندھ کی صوبائی مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نامزد خاتون ایم پی اے امّہ حبیبہ میڈم تنزیلہ قمبرانی کی کوششوں سے ماتلی میں ووکیشنل اسکول کی نئی عمارت کا تعمیراتی کام جاری ہے۔سندھ حکومت نے عمارت کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کا فنڈ فراہم کیا تھا۔ماتلی کے شہری و سماجی حلقوں نے میڈم تنزیلہ قمبرانی کی توجہ اس جانب دلائی ہے کہ ٹھیکیدار کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ زیر تعمیر عمارت کی بنیاد( ڈی پی سی) قریب سے گزرنے والی سڑک سے کم از کم دو فٹ اونچا رکھے تاکہ عمارت بارشوں کے پانی سے محفوظ رہے۔ان حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار نے سڑک کے برابر بنیاد (DPC) رکھ کر اس پر عمارت کی دیواروں کی تعمیر شروع کرادی ہے۔