مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیار، رکشاڈرائیوروں کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ٹنڈوالٰہیارکے رکشا ڈرائیور پیڑول مہنگا ہو نے کے خلاف سٹرکوں پر آگئے پیڑول مہنگا ہو نے کے سبب گھر وں میں فاقہ کشی کی صورتحال پیدا ہو گئی مسافر کرایہ بھی پورا نہیں دیتے لڑائی کر نے کے لیے تیار ہو تے ہیں سارے دن میںپانچ سوروپے کماتے تھے تو تین سو روپے مل جاتے تھے اب سو روپے بھی نہیں مل رہے حکومت غریب عوام پر رحم کرتے ہو ئے پیڑول کی قیمتوں کو فوری طور پر واپس لیکر موٹر سائیکل اور رکشہ چنگ چی والوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیڑول کی قیمت میں 30روپے فی لیٹر اصافے کے خلاف ٹنڈوالہیار کے موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور کیر یا شاخ کے مقام پر احتجاج کر تے ہو ئے مزدور ڈرائیوروں نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیڑول کی قیمت میں اصافہ کر تے ہو ئے غر یب افراد کو یاد نہیں رکھا گیا جس کے سبب ہمارے گھروں میں فاقہ کشی گھر میں تین وقت کی جگہ ایک وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو چکا ہے جبکہ مسافر زائد کرایہ دینے کو تیا ر نہیں بلکہ لڑنے کو تیار ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ غر یب عوام پر رحم کرتے ہوئے پیڑول کی قمیتوں میں اصافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے کیونکہ پیڑول کی قمیت میں اصافے کے سبب گھریلو استعمال کی تمام چیزوں کی قیمتوں میں دوسو فیصد تک اصافہ ہو نے کے سبب ہمارے بچے بھوک و افلاس کا شکار ہو چکے ہیں۔