مزید خبریں

بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر شہر کو سنوار دیں گے، راہِ حق پارٹی

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) پاکستان راہ حق پارٹی وارڈ نمبر 10 اور 14 کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راہ حق پارٹی کے صوبائی رہنما سید سکندر شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر شہر کو سنوار دیں گے ، مختلف سیاسی جماعتوں سے بات چیت جاری ہے ، کسی سیاسی جماعت کو ملک دشمن تصور نہیں کرتے ، سیاسی جماعتوں میں اصل مقابلہ خدمت کا ہوتا ہے کہ کون زیادہ بہتر انداز میں عوام کی خدمت کر سکتا ہے ۔ پاکستان راہ حق پارٹی کے پاس ٹنڈوالہیار میں بہترین ٹیم ورک موجود ہے الیکشن میں کامیاب ہو گئے تو ان شاء اللہ شہر کی ترقی کو پر لگ جائیں گے ۔