مزید خبریں

جیکب آباد، محکمہ جنگلات کی لاپروائی، جمالی واہ کی نرسری تباہ

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں محکمہ جنگلات کی لاپرواہی سے جمالی واہ کی نرسری تباہ ،دیکھ بھال نہ ہونے سے ہزاروں پودے سوکھ گئے ،مقر ر عملہ بھی ڈیوٹی سے غائب ،نہر میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نرسری کا یہ حال ہے،ڈویژنل فاریسٹ افسر جیکب آباد۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے محکمہ جنگلات کی غفلت کی وجہ سے شہر کی نرسری تباہ حالی کا شکار ہو گئی ہے دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث نرسری میں موجود ہزاروں پودے سوکھ گئے ہیںجمالی نہر کے قریب واقع نرسری پر مقرر عملہ بھی ڈیوٹی سے غائب رہتا ہے جمالی نرسری پر موجود بیلدار صدام بروہی نے بتایا کہ نہر میں پانی نہیں آیا اور برمے کا پانی بھی کھار ا ہو گیا ہے جس کے باعث پودے پانی نہ ملنے کی وجہ سے جل گئے ہیںنرسری پر ایک انچارج کے ماتحت تین کا عملہ ہے دیگر عملہ کھانا کھانے گیا ہے جیکب آباد میں تین نرسریاں ہیںٹھل اور بیگاری پر محکمہ جنگلات کی نرسریاں ہیںنرسیوں کی تباہی پر شہریوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ضمیر احمد،غوث بخش شہریار علی اور دیگر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث شجرکاری کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ جنگلات کاکردار مایوس کن ہے نرسریوں میںپودے دستیا ب نہیںتو شہری شجرکاری کیسے کریںبالا حکام اسکا نوٹس لیں،دوسری جانب ڈویژنل فاریسٹ افسر جیکب آباد محمد علی انڑ نے رابطے پر بتایا کہ یہ موسم شجرکاری کا نہیں ہے اگست میں شجرکاری ہوگی اس وقت نہروں میںپانی موجود نہیں ہے اس لیے نرسریوں کا یہ حال ہے جب پانی آیا تو یہ نرسریاں پھر سے سرسبز ہو جائیں گی۔