مزید خبریں

باڈہ :سینئر استاد کے ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

 

باڈہ (نمائندہ جسارت) بدر کالونی پرائمری اسکول میں سینئر استاد ذوالفقار علی منگی کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ الوداعی تقریب میں اسکول ہیڈ ماسٹر اعجاز حسین شاہانی، فوکل پرسن برکت علی چنہ، اساتذہ دیدار علی کولاچی، غفران احمد جونیجو، ندیم احمد گاہو، سجاد علی کولاچی، محمد عثمان بروہی، فدا حسین شیخ اور دیگر اسٹاف نے بھرپور شرکت کرکے استاد ذوالفقار علی منگی کو سندھ کی ثقافتی سندھی ٹوپی، اجرک اور پھولوں کے ہار پہنائے اور زبردست خراج تحسین پیش کی۔ اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کے استاد ذوالفقار علی منگی نے حسن اخلاق اور ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمے داری کو سرانجام دیتے ہوئے سیکڑوں ہزاروں طلبہ و طالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا آج کتنے ہی طلبہ و طالبات بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہوکر ملک و قوم کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں درحقیقت وہ استاد ذوالفقار علی منگی کی کڑی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ استاد ذوالفقار علی منگی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔