مزید خبریں

سیف پسماندہ علاقوں میں تعلیم اور جدید سہولیات فراہم کررہی ہے

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) میرواہ گورچانی سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن گورنمنٹ آف سندھ کے اشتراک سے چلنے والے مشہور تعلیمی درسگاہ دی ہوپ اسکول و کالج میرواہ گورچانی میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی،سیف دیہاتی اور پسماندہ علاقوں میں عالمی معیارِ تعلیم اور جدید سہولیات فراہم کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن گورنمنٹ آف سندھ کے تعاون سے چلنے والے ادارے دی ہوپ ہائی اسکول و کالج میرواہ گورچانی میں سالانہ امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ معمول کے مطابق تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن گورنمنٹ آف سندھ ضلع میرپور خاص کے ہیڈ غلام مرتضیٰ قائم خانی تھے۔تقریب میں ادارے کے روح رواں شہناز حزب اللّٰہ ، ہیڈ ماسٹر غلام محمد نوندھانی ، غلام فرید ، نثار احمد چانگ اور یاسمین اکرم ودیگر اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلباوطالبات نے بھی شرکت کی۔پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو تعریفی اسناد اور انعامات دیے گئے۔تقریب کے اختتام میں (سیف) ضلع میرپور خاص کے ہیڈ غلام مْرتضیٰ قائم خانی نے کہا کہ دی ہوپ اسکول و کالج کے طلباوطالبات کی تعلیم سے دلچسپی دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ان کی پراعتماد سر گرمیاں بلا شبہ قابلِ تعریف ہیں حمد ونعت سے لے کر نظم و تقاریر میں بہترین کارکردگی کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیف ، سندھ گورنمنٹ کے تعاون سے سندھ اور پاکستان بھر کے بہترین تعلیمی اداروں میں غریب طلباوطالبات کو اسکالرشپس مہیا کر رہی ہے سیف سندھ کے غریب اور غیور طلباوطالبات کے روشن مستقبل کی خواہاں ہے۔