مزید خبریں

مٹیاری:شمسا اینڈ منیر فائونڈیشن کی 5 روزہ سائنس ٹریننگ کی اختتامی تقریب

مٹیاری(نمائندہ جسارت )شمسا اینڈ منیر فائونڈیشن پاکستان کی طرف سے ہالا میں 5 روزہ سائنس ٹریننگ کی اختتامی تقریب کا انعقاد،ماہر ٹرینرز کی جانب سے نئے بھرتی شدہ درجنوں ٹیچرز کو ٹریننگ دے دی گئی ،بہتر ٹیچر بننے کے لیے تمام اساتذہ کو شدید محنت کرکے مستقبل کے معماروں کو ترقی دلانے کے لیے اپنابھرپور کردار اداکرنا پڑے گا۔ ماہر ٹرینرز کا خطاب ۔صوبے کی مایاناز معروف سماجی شخصیت اویس شیخ کی قائم کردہ شمسا اینڈ منیر فائونڈیشن کی طرف سے 5 روزہ سائنس سبجیکٹ کے سلسلے میں ٹریننگ کی اختتامی تقریب ہالا لا کالج میں منعقد ہوئی جس میں پرنسپل لا کالج ہالا پروفیسر قربان بھٹو اور تعلقہ ایجوکیشن آفیسر ہالا عبداللہ ڈاہری نے مہمان خصوصی طور شرکت کی۔ اس موقع پرکوآرڈینیٹر گلشیر حاجانو اور میڈم نادیہ شمس میمن کی نگرانی میں گورنمنٹ پرائمری اسکولوں میں حالیہ بھرتی کیے گئے ہالا اور نیوسعیدآباد کے درجنوں اساتذہ کو صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز یونیورسٹی بھٹ شاہ کی ماہر ٹرینرز میڈم جویریہ اشفاق میمن ،عارف ،ایاز اور فاروق نے بہتر انداز میں سائنس سبجیکٹ کے متعلق ٹریننگ دی اور کہا کہ بہتر ٹیچر بننے کے لیے تمام اساتذہ کو شدید محنت کرکے مستقبل کے معماروں کو ترقی دلانے کے لیے اپنابھرپور کردار اداکرنا پڑے گا۔