مزید خبریں

سکھر:دارالامان میں خواتین کی عدم تحفظ او ر مشکلات کی شکایات

سکھر( نمائندہ جسارت) دارالامان میں خواتین کے عدم تحفظ او ر مصائب و مشکلات کی شکایات پائی جاتی ہیں، اطلاعات کے مطابق سکھر کے دارالامان میں بھی خواتین کی قسمت میں امان نصیب نہیں، بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی بجائے ناروا رویے ، ادویات، مناسب خوراک، صاف پانی سمیت بنیادی سہولتوں کے فقدان کی شکایات پائی جاتی ہیں۔دوسری جانب دارالامان سکھر میں گزشتہ 3 سال سے کوئی بھی خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر نہیںکی گئی، ستم ظریفی کی شکار خواتین کے لیے قائم کیے گئے دارلامان میں پناہ لینے والی خواتین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے، اور وہ اپنے مسائل کی نشاندہی اور شکایات پر مجبور ہو گئی ہیں، انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیا جانے کی اپیل کی ہے۔