مزید خبریں

مہر کاشف یونس وفاقی ٹیکس محتسب کے اعزازی کوآرڈینیٹر مقرر

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے معروف صنعت کار اور سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر مہر کاشف یونس کو اپنا اعزازی کوآرڈینیٹر نامزد کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیک ہولڈرز اور دیگر اداروں کے ساتھ ایف ٹی او آفس کے تعلقات کا فروغ اور بزنس ٹیکس دہندگان کے ساتھ انفرادی یا اجتماعی طور پر ہم آہنگی، مقامی چیمبرز، تاجر تنظیموں و مارکیٹس ایسوسی ایشنز کے ساتھ قریبی موثر رابطہ ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اور وہ وفاقی ٹیکس محتسب آفس اور نجی شعبے کے مابین پل کا کردار ادا کریں گے۔وہ موجودہ ٹیکس قوانین، ٹیکس ادائیگیوں کے طریقہ کار اور پالیسیوں میں بہتری اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے کاروباری برادری سے سفارشات بھی طلب کریں گے اور ٹیکس دہندگان کے نمائندے کے طور پر کردار ادا کرنے کے علاوہ ٹیکس دہندگان کے مسائل، تنازعات اور خدشات بھی متعلقہ ایف ٹی او ایڈوائزرز تک پہنچائیں گے۔