مزید خبریں

ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ 37 ہزار 300روپے ہو گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں600روپے سے800روپے تک گھٹ گئیں۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو عالمی مارکیٹ میں 6ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1849ڈالر ہو گیا جس کی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں800روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ37ہزا ر300روپے ہو گئی اسی طرح685روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ17ہزار713روپے پر آ گئی ۔