مزید خبریں

ملک میں پیپراینڈ بورڈکی پیداوارمیں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں پیپراینڈ بورڈکی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2022 تک کی مدت میں ملک میں پیپراینڈبورڈکی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر8.5 فیصد اورمارچ میں 11.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2022 تک کی مدت میں ملک میں 599583 میٹرک ٹن پیپراینڈپیپربورڈ کی پیداوارریکارڈکی گئی ہے۔