کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مل جلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 43300پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 43ہزار پوائنٹس پر واپس آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے7ارب روپے سے زائد ڈوب گئے اور50.29فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے بینکنگ ،ریفائنری ،ٹیلی کام ،فوڈز اور آئل اینڈ گیس سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 43100،43200اور 43300پوائنٹس کی 3بالائی حد عبور کر گیا تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس کی تینوں حدیں گر گئیں جبکہ سرمایہ بھی کم ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 38.00پوائنٹس کا اضافہ ہواجس سے انڈیکس 43040.14پوائنٹس سے بڑھ کر43078.14پوائنٹس ہو گیا اسی طرح70.29پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 16383.19پوائنٹس سے بڑھ کر 16453.48پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29342.26پوائنٹس سے کم ہوکر 29310.51پوائنٹس پر آگیا ۔کاروبار ی اتار چڑھائو کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں7ارب 73کروڑ4لاکھ7ہزار274روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم71کھرب 43ارب 99کروڑ51لاکھ4ہزار597روپے سے بڑھ کر71کھرب36ارب 26کروڑ 46لاکھ 97ہزار323روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 7ارب روپے مالیت کے 28کروڑ53لاکھ48ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو6ارب روپے مالیت کے 18کروڑ74لاکھ71ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 292کمپنیوں کا کاروبارہوا ۔