مزید خبریں

پولیسٹر فلامنٹ یارن کے لیے کسٹمزویلیویشن رولنگ مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن( پائما) کے چیئرمین ثاقب نسیم ،وائس چیئرمین سندھ بلوچستان ریجن محمد جنید تیلی نے پولیسٹر فلامنٹ یارن کے لیے ویلیویشن رولنگ 1655 / 2022 کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ویلیوایشن سید فواد علی شاہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی اور خام مال کی اصل قیمت کے تعین کی پائما کی تجویز سے انکار کیا جو پہلے پیش کی گئی تھی مگر پائما کے نقطہ نظر کو نظرانداز کرتے ہوئے ویلیویشن رولنگ جاریکردی گئی جو نارمل پریکٹس کے برخلاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن (پائما) پولیسٹر فلامنٹ یارن کا ایک بڑا اسٹیک ہولڈر ہے لہٰذا پائما کا مطالبہ ہے کہ پولیسٹر فلامنٹ یارن کے لیے ویلیویشن رولنگ 1655 / 2022 کو فوری طور پر واپس لیاجائے اور اور ڈائریکٹر ویلیوایشن تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلائیں نیز ویلیوایشن ڈیپارٹمنٹ کی ماضی کی پریکٹس کے مطابق پولیسٹر فلامنٹ یارن کی نئی نظر ثانی شدہ ویلیوایشن رولنگ جاری کی جائے۔