مزید خبریں

نئی صنعتوں کا قیام،روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہوں گے

لاہور (کامرس ڈیسک) تاجر رہنما چیئرمین ا سٹینڈنگ کمیٹی آئرن وا سٹیل فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریزپاکستان وصدرلوہا مارکیٹ شہید گنج لاہور راجہ وسیم حسن نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندگان سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ،چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی صنعتوں کا قیام،روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہوں گے۔تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے برآمدات میں اضافہ، ملکی معیشت مستحکم ہوگی، چینی سرمایہ کاری، تجربہ اور پاکستان کی افرادی قوت سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔ راجہ وسیم حسن نے کہاکہ سی پیک منصوبہ سے پاک چین معاشی تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے،پاک چین سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان نے اپنی تجار ت اور نقل و حمل کے رابطے وسیع کرکے دنیا کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں ،گوادر بندرگاہ سے تیز ترین ترسیل سے پاکستان کی دنیا بھر میں برآمدات میں اضافہ کا بڑا ذریعہ ہوگا جس سے پاکستان صنعتی لحاظ سے ایک اہم ملک بن جائے گا۔