مزید خبریں

امریکااورپاکستان کے تجارتی حجم میں 54.59 فیصد اضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) امریکا اور پاکستان کے درمیان فاضل تجارت کے حجم میں 54.59 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کر اپریل 2022 تک کی مدت میں امریکاکو5.616 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38.68 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو4.020 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔ اپریل کے مہینہ میں امریکا کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر35.47 فیصدکی نموہوئی، اپریل 2022 میں امریکا کو618.21 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ سال اپریل میں 456.32 ملین ڈالرتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں امریکاسے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.48 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے اپریل تک کی مدت میں امریکاسے 2.478 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.990 ارب ڈالرتھیں۔