مزید خبریں

سٹی پراپرٹی ایکسپو 2022 کا اختتا م ، ہزاروں افراد کی شر کت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سٹی پراپرٹی ایکسپو 2022 گز شتہ روز شاندار طریقے سے اختتا م پزیر ہوئی تین روز جاری رہنے والی نماش میں ہزاروں افراد نے شر کت کی جب کہ معروف سیاسی سماجی فلاحی ثقافتی شخصیات نے شر کت کر کہ چار چاند لگا دیے کمانڈر بلڈرز کے چیئر مین کمانڈر (ر) محمد ذاکر نے کہا کہ اس ایکسپو کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوں گے اس وقت ہمارے ملک میں ایک کروڑ سے زائد گھروں کی کمی نے معیار زندگی کو شدید متاثر کیا ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے کم قیمت گھروں کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے سٹی پراپرٹی ایکسپو 2022 لو کاسٹ ہاوسنگ کی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں صرف 27 لاکھ میں بنگلا اور 16 لاکھ میں فلیٹ حاصل کر یں گے سٹی پراپرٹی ایکسپو 2022 میں تین دنوں کے دوران لوگوں کو کمانڈر سٹی وزٹ کروانے کے لیے گاڑیوں کا انتظام بھی کیا گیا جی میں لوگوں کی کثیر تعداد نے وہاں جا کر کمانڈر سٹی کا دورہ کیا اسکیم انہوں نے کہا کہ یہ ایک کاوش ہے کوشش ہے ہم نے اپنے حصے کی شمع روشن کر دی ہے ”زندگی بدل دو ”کے لوگو کے ساتھ عمل پیراء ہیں اس طرح کا وژن پھلے کبھی بھی متعارف نہیں کرایا کیا ہم بچوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ بزنس کے مواقع فراہم کر رہے ہیں ہفتے میں پانچ روز پڑھائی ایک دن بزنس اور ایک دن چھٹی ہو گی۔