جازان (اے پی پی) سعودی عرب کے شہر جازان کے گورنر شہزادہ محمد بن ناصر بن عبد العزیز نے کنگ فہد پارک میں مینگو فیسٹول کا افتتاح کر دیا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق جازان میں ہونے والے مینگو فیسٹول میں 45 مقامی باغبانوں نے آم سمیت دیگر پھلوں کے اسٹال لگائے۔مینگو فیسٹول کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ جازان میں آموں کے علاوہ پپیتا، کیلا، انجیر اور متعدد پھل کاشت کیے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مقامی پیداوار کو سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ممالک میں متعارف کرانے اورباغبانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر سال مینگو فیسٹول منعقد کیا جاتا ہے۔