مزید خبریں

جامشورو،کراچی میں سینئر صحافی پر قاتلانہ حملے کیخلاف احتجاج

جامشورو( نمائندہ جسارت) کراچی میںسینئر صحافی پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔حملہ آور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق جامشورو میں کراچی کے سینئر صحافیوں نصیر گوپانگ اور زوہیب کاکاپر قاتلانہ حملے کے خلاف سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے صحافی ربڈنو اَبڑو، لاہوتی حبیب اﷲ آمڑو، رحیم جمالی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اِس دوران مظاہرین صحا فیوں پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اِنتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کررہے تھے۔اِس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو سچ لکھنے کی پاداش میں ظلم کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ صحافی اگرسچ لکھ کر عوام کو اصل مسائل سے آگاہ کر تے ہیں تو اُنہیںتشدد اور جھوٹے الزا ما ت میں پھنسا یا جاتا ہے، تاکہ وہ اپنی زبان کو بند اور عوام کی امانت قلم کو توڑ کر اُن کے ساتھ گھنائونے جرائم میں شامل ہوجائیںاوراگر صحافی اُن کے چنگل میں نہیں آتے تو اُنہیں راستے سے ہٹانے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ اُنہوں نے کہا سینئر صحافی نصیر گوپانگ اور زوہیب کاکا بھی اپنی صحافتی ذِمہ داریاں بہ احسن و خوبی نبھا رہے ہیں،اُن پر اِس قسم کے بزدلانہ ہتھکنڈے اُن کے صحافتی فرائض کو نہیں روک سکیں گے۔اُنہوں نے کراچی اِنتظامیہ سے حملہ آور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کرتے قرار واقع سزا دینے کامطالبہ کیا ہے۔