ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے سر گرمیوںکا آغاز ہو چکا ہے نئے اور پرانے چہروں نے عوام سے رابطے تیز کر دیے ہیں اور عوام نے بھی ان نئے اور پرانے چہروں کو لولی پاپ دینے کے لیے حکمت عملی تیا ر کر لی شہر ی و دیہی افراد نے بلدیاتی نظام آتے ہی شروع ہو نے والے تر قیاتی اسکمیوں کو بھی رد کر دیا اور دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے علاوہ برادری ا زم کے افراد نے الیکشن کمشنر سے بلدیاتی شیڈول جاری ہو نے کے بعد ایک سیاسی جماعت کی جانب سے عوام کا ووٹ خر یدنے کے لیے جو تر قیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے اس کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی شیڈول کا اعلان کیے جانے کے بعد ٹنڈوالہیار کی تمام سیاسی و سماجی پارٹی کے رہنمائوں کے علاوہ قوم پرست پارٹیوں اور برادری ازم کے افراد نے آزاد اتحاد کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کی بھر پور تیاریاں کر رہے ہیں بڑی تعداد میں سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کے سامنے آزاد امیدوار میدان میں آنے کے لیے کمر کس لی ہے اور چھوٹے بڑے علاقوں میں کارنر مینٹگ کا بھی آغاز کر دیا گیا پیپلز پارٹی نے تمام یوسیز اور وارڈ سمیت ٹائون کمیٹی کے چیئر مین ، میونسپل کمیٹی کے چیئر مین اور ضلعی چیئر مین کے لیے درخواستیں جمع کر لی کس کس امیدوار کے نام پی پی پی کا ٹکٹ نکلتا ہے یہ وقت بتائے گا جبکہ پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان مسلم لیگ ن، جمعیت علمااسلام ف، پاکستان سنی تحریک ، عوام تحریک ، عوامی نیشنل پارٹی، جے ڈی اے، پاکستان راہ حق پارٹی،مگسی آزاد اتحاد، کھوکھر آزاد اتحاد عباسی برادری سید برادری، جماعت اسلامی، الحدیث جماعت قائم خانی برادری سندھ تر قی پسند پارٹی، خانزادہ برادری نے ہر وارڈ پر اپنے امیدوار لانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔