مزید خبریں

کندھکوٹ،کشموراتحاد کے امیدوارحسن علی خان بجارانی پر حملہ

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)ضلع کشمور کندھکوٹ میں جیسے جیسے بلدیاتی الیکشن نزدیک آرہے ہیں ویسے ویسے ہر روز یہاں سندھ حکومت کے حمایت یافتہ لوکل کارندے اپنے سامنے الیکشن لڑنے والے امیدواروں اور ان کے حمایتیوں پر ظلم وستم کی انتہا کر رہے ہیں۔آج صبح یوسی کرمپور کے ضلع کونسل ممبر جے یوآئی کے نامزد امیدوار سردارزادہ میر عمران خان سرکی کے حمایتی کشمور اتحاد کے رہنما حسن علی خان بجارانی جے یوآئی کو کرم پور میں سرعام ان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ جسے سکھر کے نجی اسپتال حرا میڈیکل منتقل کیا گیا ۔ کشمور اتحاد کے سربراہ چیف سردار میر غلام سرور خان سرکی اور کشمور اتحاد میں شامل تمام تنظیمات کے رہنمائوں کی طرف سے سخت الفاظ میں مذمت کی اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، کورکمانڈر سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ آئیجی سندھ ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی کشمور سے پرزور اپیل ہے کہ اس دہشت گردی کا فل فور ایکشن لے کر اس دہشت گردی میں ملوث تمام جوابداروں کو فوراً گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔