مزید خبریں

بجلی کے تارگرنے سے 2افراد کے مرنے کا چیف ایگزیکٹو حیسکو کا نوٹس

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو ترجمان کے مطابق میرپور خاص کے علاقے چاندنی چوک روڈ پر واقع مسرت لان کے قریب 11 کے فیڈر کی تار گرنے سے دو افراد اور بکریاں مرنے والے واقعے کا چیف ایگزیکٹو آفیسرحیسکو نور احمد سومرو اور سپرنٹنڈنگ انجینئر حیسکو میرپورخاص روشن علی اوٹھو نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔اور متاثرہ خاندان کے ساتھ دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جانیں اور جانور ہلاک ہونے پر بے حد افسوس ہے اور تمام لواحقین سے دلی ہمدردی ہے کہ اللہ ان کو صبروجمیل عطا کرے۔ میرپورخاص میں 11 ہزار ہائی ٹینشن لائن کی تاریں گرنے سے جگھیوں میں رہائش پذیر ایک نوجوان و خاتون جھلس کر ہلاک ہونے پر نوٹس لیا۔حیسکو چیف نے ڈائریکٹر سیفٹی حیسکو مشتاق احمد دایو کو فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کرکے 24 گھنٹے کے اندر تفصیلی رپورٹ دینے کا حکم دے دیا، جبکہ ایس ای حیسکو میرپورخاص سرکل روشن علی اوٹھو نے لائن سپرنٹنڈنٹ مینیٹنس حیسکو سیٹ لائٹ ٹاؤن سب ڈویژن ستار کو معطل کردیااور مکمل انکوائری رپورٹ کے بعد حادثے کے ذمے داران کے خلاف مروجہ قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔