مزید خبریں

شاہی بازار نکتی گلی میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل،مکینوں میں خوشی کی لہر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی عہدیداران پر مشتمل ایک وفد نے ایکسئین گاڑی کھاتہ کے دفتر پہنچ کر ایکسئین اختیار احمد میمن کی جانب سے بجلی کے مسائل بروقت حل کرنے پر ان کی پذیرائی کرتے ہوئے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔ وفد کا کہنا تھا کہ شاہی بازار نکتی گلی میں دن کے وقت بجلی کی تاروں اور ٹرانسفارمر میں خطرناک آگ لگ گئی تھی جس سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل تھی۔ تاہم ایکسئین اختیار میمن نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے بجلی کا مسئلہ حل کروادیا جس سے علاقے کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایکسئین گاڑی کھاتہ اختیار میمن عوام دوست افسر ہیں اور ایسے افسر حیسکو میں بہت کم ہیں۔