مزید خبریں

فاسٹ فوڈ شاپ میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع فاسٹ فوڈ شاپ میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود 3 تلوار کے قریب قائم فاسٹ فوڈ شاپ مالک حذیفہ بوہری نے اویس نامی مستری کو گیس سلنڈر خرابی کے باعث چیک کرنے کےلیے بلایا جو دوران معائنہ اچانک پھٹا جس سے موقع پر حذیفہ اور اویس سمیت 3 ورکرز حسنین، زاہد اور واحد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ابتدائی طور پر فاسٹ فوڈ مالک حذیفہ اور مستری اویس جھلس گئے جبکہ تینوں ورکرز معمولی زخمی ہوگئے ۔