حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی کی حیدرآباد میں کارروائی کالعدم تنظیم ایس آر اے کا کارندہ گرفتار، ملزم منظور حسین کی نشان دہی پر بھاری مقدار میں دہشتگردی میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرلیا گیا، ملزم ریلوے ٹریک اور بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن پر دھماکوں میں ملوث رہا ہے ۔ملزم منظور حسین کو دادو سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے پاس سے بارودی مواد، بال بیرنگ، ریموٹ کنٹرول اور دہشت گردی کی واردات میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد ہوا ہے، گرفتار دہشت گرد منظور حسین سے تخریب کاری کی نیت سے چھپایا گیا سامان برآمد کرلیا گیا ہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کا ایک ساتھی اللہ ڈنو صدر دھماکے میں ملوث تھا جو گزشتہ دنوں سی ٹی ڈی کے مقابلے میں مارا گیا تھا،گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دہشت گردی میں استعمال ہونے والا بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔