مزید خبریں

کراچی میں خودکش حملے کا خطرہ، ائر پورٹ پر الرٹ جاری

کراچی (نمائندہ جسارت)ائرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ممکنہ خاتون خودکش بمبار کے حوالے سے تمام ائرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا۔اے ایس ایف کی جانب سے ممکنہ طور پر خودکش حملہ کرنے والی خاتون کی دو تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شاہ میر حسین نے تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 28،29 مئی کی رات کو یہ انکشاف ہوا ہے کہ زالیا دختر محمد حیات زوجہ شعیب جس کی عمر 22 برس ہے اور وہ ضلع کیچ کی رہائشی ہے، مذکورہ خاتون کراچی یونیورسٹی کے بم دھماکے میں ملوث شاری بلوچ سے متاثر ہے، اس کا تعلق بھی ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔