مزید خبریں

بلدیاتی انتخابات ، حیدرآباد کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی اہم بیٹھک

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حیدرآباد کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی اہم بیٹھک۔ جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی جانب سے حیدرآباد کلب ٹھنڈی سڑک پر حیدرآباد کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما¶ں کےلیے عشائیے کا اہتمام کیا گیا، بعد ازاں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور حیدرآباد کے شہریوں کے وسیع تر مفاد میں مشترکہ پلیٹ فارم بنانے کی تجویز دی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی جنرل سیکرٹریز جماعت اسلامی سندھ عبدالوحیدقریشی، حافظ طاہر مجید، امیر ضلع عقیل احمد، نائب امیر عبدالقیوم شیخ، جمعیت علمائاسلام س حیدرآباد کے امیر مولانا عبدالواحد خان سواتی، حافظ ارمان احمد چوھان، قاری سعداللہ خان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر مستنصر باللہ ،جمشید علی شیخ ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز دھامرا ،پاشا قاضی، مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف صدیقی ،جمعیت علماءاسلام کے رہنما مولانا تاج محمد ناہیوں ،حافظ خالد دھامر،ا حافظ اعظم جہانگیری، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما نواب راشد علی خان ندیم قاضی شعیب جعفری محب علی سنی تحریک کے رہنما عمران سہروردی مذہبی رہنما حاجی گلشن الہی تحریک اللہ اکبر کے رہنما خانزادہ بھائی معظم شاہ جہانیاں ناظم علی آرائیں سابق ایم پی اے عبدالرحمن راجپوت عبدالر¶ف الوانی مولانا عبدالغنی شاہ رضوان شیخ سمیت دیگر رہنما¶ں نے شرکت کی اور کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ تمام جماعتوں نے اپنی اپنی جماعتوں سے مشاورت کرنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا۔