مزید خبریں

تاجر برادری سی سی ٹی وی کیمرے ضرور لگوائے،ڈی آئی جی حیدرآباد

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)

DIGحیدرآباد پیر محمد شاہ نے آج حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر تاجروں و صنعتکا روں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقین کریں کہ بڑی خو شی ہوئی یہاں آ کر ، ڈائنامک لیڈر شپ اور نوجوان قیادت حیدرآباد کی معا شی ترقی اورصنعت و تجا رت کے فروغ کے لیے کام کریں، پہلے سے زیا دہ بڑھ کر تعاون کریں گے ، حیدرآبادپو لیس میں نامور پو لیس آفیسر ہیں ، الحمد اﷲ SSPحیدرآباد جرائم کے خاتمے کےلیے محنت اور لگن سے خدمات انجام دے رہے ہیں ، حیدرآباد میں پو لیس کا کام نظر آ رہا ہے ، بڑے شہروں میں ٹریفک مینجمنٹ کے مسائل ہو تے ہیں ، آبادی بڑھ رہی ہے ، ڈسٹرکٹ ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کو فعال کریں گے ، انسٹی ٹیو شن مضبوط ہونی چاہیے ، قبضہ گروپ اور دیگر ایشو ز پرمل کر شہر کے لیے کام کریں گے ، ٹریفک پو لیسنگ انجینئرنگ کا کام ہے ، تمام تاجروں و صنعتکاروں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ حیدرآباد میں تبدیلی لائے ۔ SSPحیدرآباد ساجد امیر سدوزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کوشش ہے کہ تاجر برادری کو کاروبار کےلیے اچھا ماحول مہیا کرے ، جتنے بھی کرائم ہوئے ہیں ، ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ان کو سزائیں بھی دلوائی جا رہی ہیں ، اسٹریٹ لائٹ ، انکروچمنٹ اور انفر ااسٹرکچر کے مسائل کے باجود کوشش کرتے ہیں کہ ہر حال میں پولیس کی کارکردگی متاثر نہیں ہونی چاہیے ، HDAکے ساتھ مل کر ٹریفک سنگلز کی مرمت کرائی گئی ہے ، اپنے طو رپر کو شش کر رہے ہیں کہ CCTVکنٹرول روم بنا لیں، تاجر برادری CCTVکیمرے ضرور لگائیں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے مہمانان گرامی کا خیر مقدکرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد شہر خو ش نصیب ہے کہ پو رے پو لیس ڈپارٹمنٹ میں اچھی کارکردگی پر سب سے زیا دہ میڈل حاصل کرنے والے پو لیس افسر پیر محمد شاہ صاحب ہما رے درمیان موجود ہیں ، انہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بڑے بڑے کیسوں کو نمٹایا ، بلکہ ملزمان کو کرار واقعی سزائیں دلوائیں ، اس موقع پر میں اپنی پو لیس کے شہدا ءکو بھول نہیں سکتا ، تاجر برادری پو لیس شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور پو لیس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے ، کویڈ ہو یا رمضان المبارک تاجر برادری اور پو لیس میں رواداری اور روابط کا بہترین مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے ، کچھ ڈکیتیاں ہوئی ہیں ، اس سے پہلے تو جو ڈکیتیاں ہو تی تھیں ان کی ریکوری نہیں ہوا کرتی تھی ، اب جو ڈکیتیاں ہوئی ہیں ان کی ریکوری بھی ہوئی ہے اور ملزمان کو بھی گرفتا رکرلیا گیا ہے ، ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے عدیل صدیقی نے کہا کہ آپ اپنی رپو رٹ میں لبیک چوک ، حیدرچوک ، قاسم آباد اور رانی باغ پر انڈر پاس اور فلائی اوور کی تعمیرات کی سفارشات ہائیر اتھارٹیز کو بھیجیں تاکہ ٹریفک مینجمنٹ کا مسئلہ حل ہو سکے ، چھوٹے قبضہ گروپ سرگرم ہیں ان سے تاجر برادری ڈرتی ہے ، اس لیے کاروبار میں مشکلا ت آ رہی ہیں ، محکمہ پو لیس ہے آپ معاملہ حل کروائیں ، تنقید کرتے ہیں تو پو لیس کی تعریف بھی ضرور کریں گے ، حیدرآباد میں امن و امان کی صورتحال اچھی ہے ، پو لیس کے ساتھ مل کر شہر کی ڈویلپمنٹ کے لیے کام کریں گے ۔ حیدرآباد چیمبر کے سابق صدر اور سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ پولیس میں پیر محمد شاہ جیسے تجربے کار اور ہونہار افسر چند ہیں ، آپ نے کئی بڑے کیسوں کو سلجھایا ہے ، حیدر آباد چیمبر 10سالوں سے غیر فعال تھا ، ہم وزا رت تجا رت پاکستان سے حیدرآباد چیمبر کا لائسنس لے کر آئے ،ہما ری قانونی پو زیشن مضبو ط تھی آپ نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لطیف آباد کے تاجروں نے پو لیس ڈپارٹمنٹ کو 1.5ملین کی لاگت سے سی سی ٹی وی کیمرے کا تحفہ دیا ہے، دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے کیمرے غیر فعال ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ آپ کسی افسر کو مقرر کرے جو کیمروں کی مانیٹرنگ کرے ، ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہماری اس سلسلے میں مدد کیجئے ۔ اجلاس میں سرپرست اقبال بیگ ، نائب صدر اویس خان کے علا وہ پہلاج رائے ، حسام اقبال بیگ ، محمد سلیم خان ، مرزامسعود بیگ ، ضیا ءالدین ، افتخار عبا سی ، علی لجپال ، اختیار احمد آرائیں ، ناصر خان ، امتیاز قریشی ، مصطفی سولنگی ، غلام سرور پہنور ، محمد عدنان خان ، نواب الدین ، علی راجپوت ، اریب خان ، ظفر غو ری ، احسن نا غڑ ، شفقت اﷲ میمن ، طاہر شاہ ، علی آرائیں ، صلا ح الدین قریشی ، معیز عباس و دیگر موجود تھے ۔