مزید خبریں

لاکھڑا کول مائنز میں تودہ گرنے سے 8کان کن دب گئے، 2جاں بحق

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لاکھڑا کول مائنز میں تودہ گرنے سے 8کان کن دب گئے، 2جاں بحق ،6کو زندہ بچا لیا گیا ۔جام شورو میں منظور آباد کے قریب لاکھڑا کول مائنز میں کوئلہ نکالتے ہو ئے اچانک تودہ گر جانے سے 8کان کن دب گئے جن میں سے6کو زندہ بچالیا گیا جبکہ 2کان کن 23سالہ خدا ڈنوتنگھیانی اور25سالہ رفیق احمد تنگھیانی کی لاشیں بھی امدادی کارکنوں نے نکال لی ہیں۔ کان کنوں کا تعلق لاکھڑا کے قریب تنگھیانی کھوسہ گوٹھ سے ہے ،حادثے کے بعد کول مائنز میں عارضی طور کام بندکردیا ہے اور علاقہ میں سوگ کی فضا قائم ہے جبکہ منظور آباد پولیس نے واقعہ کا ابتدائی مقدمہ درج کرلیا ہے ۔