مزید خبریں

لاہور میں پولیس اہلکاروں کے جسموں پر کیمرے نصب

لاہور (آن لائن) لاہور پولیس نے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کے بارے میں ملنے والی کرپشن کی شکایات اور رویے کو مانیٹر کرنے کے لیے پولیس اہلکاروں کے جسموں پر کیمرے نصب کردیے۔ بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں 48 باڈی کیم لگا دیے گئے ہیں جن کے ذریعے براہ راست پولیس اہلکاروں کے رویے اور کارکردگی کو مانیٹر کیا جاسکے گا جبکہ پولیس حکام ان باڈی کیم کی مدد سے تعینات پولیس اہلکاروں سے بوقت ضرورت گفتگو بھی کرسکیں گے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لگائے گئے 48 باڈی کیم کے تجربے کی کامیابی کی صورت میں دوسرے مرحلے میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو یہ کیمرے لگائے جائیں گے۔