مزید خبریں

استعفے واپس لے لیں تو بہترہے، پرویز الٰہی کا مشورہ

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ق کے رہنما و اسپیکر پنجا ب اسمبلی پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفے واپس لینے کا مشورہ دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفوں پر نظرثانی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ استعفے واپس لے لیں تو بہتر ہے اور پارلیمنٹ حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے کا جمہوری فورم ہے، تحریک انصاف ایوان سے باہر آکر اپنے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گی، تحریک انصاف کو پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے۔جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ کے مشورے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آگاہ کروں گا، پنجاب میں 20 حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لیے چودھری پرویز الٰہی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔