مزید خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوسکتا ہے، آئل ایڈوائرزی کونسل

اسلام آباد (آن لائن) آئل ایڈوائزری کونسل نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، عالمی بینکوں نے ملک کی بگڑتی ہوئی مالی صورت حال کے پیش نظر پاکستانی بینکوں کو لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار کردیا ہے، آئل کمپینز ایڈوائزری کونسل نے صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر حکومت کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 0.75 فیصد ٹیکس ٹرن اوور پیٹرولیم صنعت کو غیر فعال کردے گا۔ پیٹرولیم انڈسٹری نے پی ڈی سی کے نفاذ کے باوجود حکومت کو مشکل حالات میں سپورٹ کیا، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر معاملے کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران جنم لے سکتا ہے۔