مزید خبریں

سودی نظام کیخلاف ملی یکجہتی کونسل کے تحت آج سیمینارہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل سندھ کے زیر اہتمام وفاقی شریعت عدالت کے سودی نظام کے خلاف فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے سیمینارآج تقویٰ ہائوس گلستان سوسائٹی نزد جمالی پل مین شاہراہ پاکستان پر منعقد ہوگا، سیمینار سے ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔