مزید خبریں

شوہرکوقتل کرنے کے کیس میں ملزمہ کوعمرقید کی سزا سنادی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کرمنل کورٹ شرقی شاہ فیصل کالونی میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کا مقدمہ، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ بینا کو عمر قید کی سزا سنادی عدالت نے مقتول شاہد کے ورثا کو دس لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا عدالت کاکہناتھا کہ مقدمے کی بنیاد صرف واقعاتی شواہد پر ہے، اسی بنا پر ملزمہ کو پھانسی کی سزا نہیں دی گئی، عدالت نے شریک ملزم ریحان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔