مزید خبریں

پاکستان میں ہر سال تمباکو نوشی سے 2 لاکھ افراد مرجاتے ہیں‘پروفیسرجاوید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے مطابق 50 فیصد مختلف کینسر کے امراض تمباکو نوشی سمیت شیشہ کی وجہ سے پھیل رہی ہیں۔ پاکستان میں ہر سال تمباکو نوشی سے 2 لاکھ افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ 90 فیصد افراد پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں کے پیچیدہ امراض میں بھی مبتلا ہورہے ہیں جس میں کینسر اور دیگر امراض شامل ہیں۔ یہ بات پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے صدرپروفیسر جاوید علی خان نے تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔