مزید خبریں

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 18جون سے ہونگے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول و حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے پہلے مرحلہ کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ انٹربورڈ کی جانب سے جاری کردہ امتحانی شیڈول کے مطابق پہلے مرحلہ میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولراور کامرس پرائیویٹ گروپس کے امتحانات بروز ہفتہ 18 جون 2022ء سے شروع ہورہے ہیں جو بروز بدھ 6جولائی تک جاری رہیں گے۔