کراچی(اسٹاف رپورٹر)گڈانی پکنک منانے کے لیے جانے والا کراچی کا نوجوان سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا واقعے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق گذانی میں پکنک منانے کے لیے جانے والا 21 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش غوطہ خوروں نے نکال لی ہے۔واقعے کی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ نوجوان مدد کے لیے پکار کررہا ہے لیکن اس کی مدد کو کوئی نہیں پہنچا اور نوجوان موت کے منہ میں چلا گیا۔