مزید خبریں

بھارت کشمیر یوں کوطاقت سے دبانہیں سکتا‘محمدعلی شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکز جامعہ نورالقرآن کے سرپرست اعلیٰ عالمی روحانی اسکالر سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ حریت رہنماسردار یاسین ملک کو کینگرو کورٹس نے سز ا کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی عدالتیں تعصب کی بنیاد پر سزا دے کر کشمیر کی آزادی کی تحریک کو نہیں دبا سکتیں،بھارتی فوج اور عدالتیں آر ایس ایس ذہنیت کی حامل ہیں جو جنونیت کی بدترین علامت ہیں،کشمیریوں کی تحریک آزادی کے ساتھ ہیں ان پر ہونیوالے ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائیگا،بھارتی فوج،بی جے پی کے جنونی ہندؤوں کو متنبہ کرتے ہیں کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کرنے سے باز رہیں،مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی سز اکی مذمت کرتے ہیں بھارت میں کشمیری کی آزادی کے مجاہدین کے ساتھ جیلوں میں بدترین سلوک کیا جارہا ہے۔