مزید خبریں

ـ2افراد قتل ، دیگر واقعات میں 4جاں بحق ، 5زخمی ہو گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وپر تشدد واقعات کے دوران6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں5افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی تھانے کی حدود رانا گرائونڈ این 4بس اسٹاپ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 36سالہ عمران ولد محمد اختر جاں بحق ہوگیا ،مقتول سابق پولیس اہلکار ہے ۔ڈیفنس فیز7بنگلا نمبرA/10میں رہائش پذیر 68سالہ احمدنہال جعفری ولد ضمیراحمدجعفری نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی ،متوفی کی لاش قانونی کارروائی کیلیے جناح اسپتال پہنچائی گئی ،جس کے بعد پولیس نے لاش کو ورثاکے حوالے کردیا ہے ، بریگیڈ تھاے کی حدود تھانوی مسجد لائنز ایریا سے 60سالہ شخص کی لا ش ملی ، تاہم نوجوان کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔ کورنگی میں عوامی کالونی تھانے کی حدود دارلعلوم کوئٹہ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 25سالہ امیر محمد ولد محمد ابراہیم کو گولیاں مار کر قتل کر دیاہے ،گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع شاپنگ مال کے سامنے لاش کی اطلاع پر مبینہ ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 30سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی کے قبضے سے ایسی کوئی بھی چیز برآمد نہیں ہوئی ہے جس کی مدد سے لاش کی شناخت ہوسکے ،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوتا ہے کہ متوفی نشے کی زیادتی کے باعث فوت ہوا ہے۔شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی اٹک پمپ کے قریب اللہ داد گراؤنڈ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 40 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ، متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق متوفی شخص ( اللہ داد) گراونڈ میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن کے کھمبے پر لگا تار کاٹنے کی کوشش کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا ہے ، متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔دوسری جانب ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی ٹی سی ایف اسکو ل بخاری مسجد کے قر یب ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 30سالہ حبیب گل ولد جمال خان زخمی ہوگیا ۔سہراب گوٹھ تھانے کی حدود آلاصف اسکوا ئر کے قریب جھگڑے کے دوران قاسم الدین، مختار ولد میرا اورعمر ولد میر احمد زخمی ہوگئے ، سچل تھانے کی حدود سچل رم جھم ٹاور کے قریب جھگڑے میں جنید نامی نوجوان زخمی ہوگیا ۔