مزید خبریں

نالوں کی صفائی کے دوران نکلنے والا کچرا و ملبہ فوراََ اٹھایا جائے‘ڈپٹی کمشنر ملیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر ریاض احمد کھتری نے کہا ہے کہ مون سون کی متوقع بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال سے بچاؤ اور بارشوں کے دوران عوام کو مشکلات سے بچانے کے سلسلے میں بلدیاتی سطح پر جامع منصوبہ کے تحت ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ہماری اولین ترجیحات میں برساتی نالوں کی صفائی شامل ہے تاکہ برساتی پانی کی بروقت اور بلاتعطل نکاسی کو یقینی بنایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر عرفان اسلام میرانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم مقصود سومرو کے ہمراہ اسٹار گیٹ و دیگر برساتی نالوں کی موجودہ صورتحال اور تربیتی مشق کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ بلدیہ ملیر جمال عباس،ایس ای واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد زاہد، ایکس ای این راشد اخترکے اعلیٰ اسٹاف و آفیشل اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر ریاض احمد کھتری نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیرکی کچھ یوسیز نشیبی اور دیہی علاقوں پر مشتمل ہیں، بلدیہ ملیر کی اکثریونین کمیٹیو ں میں واقع برساتی نالوں کو ماضی میں صاف کرایا جاتا رہا ہے بعد ازاں کچرے،ملبے و پلاسٹک کی تھیلیوں کے سبب نالے بلاک ہوجاتے ہیں، تاہم ان تمام تر حالات میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو متوقع بارشوں کے دوران اور بعدمیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔