مزید خبریں

سپارکو روڈ، کھدائی کے دوران 2 انسانی کھوپڑیاں اور باقیات برآمد

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) سپارکو روڈ پر کھدائی کے دوران 2انسانی کھوپڑیاںا ور دیگر انسانی باقیات برآمد ہوئیں، باقیات 6سال سے زائد پرانی محسوس ہوتی ہیں۔ پولیس کے مطابق منگل کی دوپہر جامعہ مسجد ابراہیم سپارکوروڈ کراچی پر کمبل کمپنی والے خالی پلاٹ میں اپنے شیڈ بنانے کے سلسلے میں کھدائی کروارہے تھے،کھدائی کے دوران دوانسانی کھوپڑیاں اور ہڈیاں نکلیں جو 6/7 سال پرانی معلوم ہوتی ہیں۔ پولیس نے انسانی باقیات کو جانچ پڑتال کے لیے سول اسپتال روانہ کردیا ۔پولیس نے ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔